اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے جہاد اسلامی تحریک کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر رمضان عبداللہ شلح کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں غزہ پر صہیونی ریاست کے حملے کے دوران اسلامی مزاحمت تحریکوں کی مدد کے بموجب اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس جنگ میں حماس کو مؤثر ہتھیاروں سے لیس کرنے میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔مشعل نے کہا: گوکہ شام کے سلسلے میں ہمارے ایران کے ساتھ بعض اختلافات ہیں لیکن اس کے باوجود ہم ایران کی فوجی اور مالی امداد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔یاد رہے کہ خالد مشعل جو شام کی حکومت کی حمایت کی وجہ سے سیاسی حیثیت حاصل کرچکے ہیں کچھ عرصے سے قطر کے امیر اور ترکی کے وزیر اعظم کی مالی امداد اور کھوکھلے وعدوں کی بنا پر حکومت کے شام کے دشمن بن چکے ہیں جبکہ ان کا ایک خط اس حوالے سے بہت مشہور ہے جو انھوں نے حکومت شام کے خلاف القرضاوی کے فرقہ وارانہ موقف کی مذمت میں لکھا تھا؛ لنک ملاحظہ فرمائیں:خالد مشعل : إتق اللہ يا شيخ القرضاوي :- خدا کا خوف کرو یا شیخ القرضاویمشعل نے کہا جو کچھ غزہ میں واقع ہوا وہ صہیونیوں کی مستقبل کی ناکامیوں کا آغاز ہے۔انھوں نے کہا کہ صہیونیوں نے مجاہدین کی تمام شرطیں قبول کی ہیں۔
.........
/110